07:03 , 27 جولائی 2025
Watch Live

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں 100 انڈیکس تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں نئے مالی سال کا زبردست آغاز ہوا، 100 انڈیکس 2,572 پوائنٹس کے اضافے کے بعد 128,199 کی نئی تاریخی سطح پر بند ہوا۔

گزشتہ مالی سال کے آخری دن (30 جون) انڈیکس 1,248 پوائنٹس اضافے سے 125,627 پر بند ہوا تھا۔ مالی سال 2025 کے آغاز پر اب تک 100 انڈیکس میں مجموعی طور پر 47,182 پوائنٹس کا اضافہ ہو چکا ہے۔

وزیر اعظم شہباز شریف نے اس ریکارڈ پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ نیا مالی سال خوشخبری اور معاشی بہتری کے ساتھ شروع ہوا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ سرمایہ کاروں کے اعتماد اور تعاون کے شکر گزار ہیں، حکومت سازگار کاروباری ماحول اور سہولتوں کی فراہمی کے لیے پرعزم ہے۔

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION